ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے یادگیر ضلع میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی خود کشی

کرناٹک کے یادگیر ضلع میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی خود کشی

Tue, 29 Jun 2021 11:47:16    S.O. News Service

یادگیر، 29؍جون (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈورنلی گاؤں میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے قرض کی ادائیگی سے پریشان ہوکر اپنے خاندن سمیت گاؤں کے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

خود کشی کرنے والوں کی شناخت 45 سالہ بھمیا، 36 سالہ شانتما، 12سالہ سمترا، 13 سالہ سری دیوی،6 سالہ شیوراج اور 4سالہ لکشمی کے طور پر ہوئی ہے۔فائر بریگیڈ کے عملہ اور گاؤں کے ہنرمند تیراکوں کی مدد سے ان کی لاش کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے یادگیر شہر کے سرکاری ہسپتال روانہ کردیا ہے۔ شاہ پور پولیس اسٹیشن نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس موقع پر یادگیر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ویدامورتی اور شاہ پور تحصیلدار و دیگر محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے ڈورنلی دیہات پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا۔

 


Share: